آج کی تاریخ

نثار درانی کی ملک بھرمیں تیل سمگلنگ ،یوسف کاکڑ فرنٹ مین ،ایف آئی اے ڈائریکٹر پشت پر

ملتان(سپیشل رپورٹر)بدنام سمگلر نثار درانی جو کہ درانی برادرز گڈز کیرج کمپنی کے نام پر بلٹی چلا رہا ہے۔ اس وقت حکومتی ڈیوٹی کی ادائیگی کی آڑ میں بڑے پیمانے پر ڈیزل ،پٹرول اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کا کاروبار کر رہا ہے اور اپنے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شکیل درانی کا ناجائز طور پر نام استعمال کر کے ملک بھر میں سمگلنگ کا دھندا چلا رہا ہے۔ اس کی فی گاڑی آمدن 15 لاکھ کے قریب ہے۔ نثار درانی اشتہاری ہونے کے باوجود کھلے عام سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ ملتان اور پنجاب میں اس کا فرنٹ مین یوسف کا کڑ ملتان میں بیٹھ کر پنجاب بھر میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی سپلائی دے رہا ہے۔ اس گروہ کے پاس سالونٹ کا لائسنس ہے اور اس لائسنس کی جعلی انٹریاں اور جعلی نمبر بنا کر ایک ایک اوریجنل لائسنس اوردس دس ٹیمپرڈ پرمٹ بن جاتے ہیں اوردس دس گاڑیاں ایک پرمٹ پر پنجاب لائی جا رہی ہیں۔ اگر کوئی کسٹم آفیسر ہاتھ بھی ڈالے تو ایف آئی اے کے اسلام آباد میں تعینات ڈائریکٹر شکیل درانی آڑےآجاتے ہیں جس کی وجہ سے کسٹم حکام بے بس ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں