آج کی تاریخ

نام کا ہیرو، کام میں زیرو، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا کا فوٹو سیشن، عوامی غم و غصہ عروج پر

ملتان (اشرف سعیدی )مصلحت سیاسی دباؤ اور اہل اقتدار کوخوش رکھنے کیلیے ہیرو کا لقب پانے والے اسسٹنٹ کمشنر نے وفاداری کی آڑ میں بااثر اور اقتدار سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی بجاے فوٹوسیشن کے ذریعے اعلی افیسران کی نظر میں اعلی کارگردگی اور ضلع میں اول پوزیشن حاصل کرنے کیلیےفوٹوسیشن کا سلسلہ شروع کر کےسیاسی مہاراجوں سے تعریف کرانے میں کامیاب ھوگئے نام کے ساتھ ہیرو اور کام میں زیرو ،قبرستانوں میں شاہراہوں بازار میں سڑ کات اور گلیاں تنگ کرنے والوں کو تعریف کرنے کے عوض چھوڑ دیا گیا کنگال بلدیہ کے بطور انچارج اے سی نے اس کی بہتری کیلیے کچھ نہیں کیا سکول کی دیوار پر خوبصورتی اور قبرستان کی دیواروں پر اسلامی روایات اور اسمائے ربانی کے تحریر کرنے کیلیے بھی شہر کے کارو باری حضرات سے پیسے کی صورت میں تعاون حاصل کیا گیا ھے شہر بھر میں حسب سابق ھوٹل مالکان اور مٹھائ کی بڑی دوکانوں سموسے اور پکوڑے بنانے والوں کے چولہے آج بھی سڑکوں میں لگا ے گئے ہیں شہر کہروڑپکا کی سڑکوں کی پیمائش کے مطابق انکوروچمنٹ کا سوال ہی پیدہ نہیں ھوتا۔ عبدالرحمن کانجوسے درخواست کر کے اپنی تعریف میں ویڈیو بیان حاصل کر کے بار بار چلواکر اپنی کارگردگی کی بہتری اور تعریف کا ماحول بنانے والی انتظامیہ نے عوام سے منہ موڑ لیا ناقص کارگردگی پر پوچھنے والے اعلی افیسران بھی وزیر کی تعریف کے بعد خاموش اسسٹنٹ کمشنر کام کی بجاے نئے پرانے فوٹو بھیجواکر اپنی دن رات کی کارگردگی اور شاباش وصول کرنے کیلیے ہمہ وقت دوسے چار سرکاری اہکار وں کواپنے ساتھ صرف اسلئیے رکھتے ہیں کہ کوئی بھی پوز خالی نہ جاے اور تصویر بناکر بھجوائ جاے چاندنی چوک کوشام ڈھلتے ہی بازارمیں دوکاندار سامان رکھ کرسڑک کو تنگ کردیا جاتا ھے تحصیل آفس کے سامنے نماز عصر کے بعد سڑک پر دوکاندار میز کرسیاں لگا کاروبار شروع کر دیتےہیں چوک بخاری سے بندو مڑ تک پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑتاھے سول ھسپتال کا راستہ بھی تنگ کردیا گیا تما م قبرستانوں میں ابھی تک قبرستان کی زمین سے لوگوں کو بے دخل نہیں کیا گیا ان قبرستانوں کی چار دیواری خوبصورت بنائی گی ھے مگر اندر گندہ پانی اور ستھرا پنجاب کی کارگردگی نظر آرہی ھے مگر کیونکہ فوٹوسیشن کیوجہ سے اس تحصیل میں کام مثالھے اسلیے ان سے پوچھنا منع ھے اس شہر کے چاروں طرف جانے والی سڑکوں پر آج بھی لوگ کئی کئی فٹ پر قابض ہیں ہیں ٹریکٹر اور دیگر مشینری کو کہیں بھی پندرہ سے بیس منٹ کھڑا کر کے پہلے فوٹو اور بعد ازاں تھوڑا بہت زمین کھود کر واپس چلے جانا اور پھر واپس نہ آنا معمول ھے پرانی سبزی منڈی ھندیرہ محلہ پیر برھان چھ نمبر چونگی پٹھانوں والا قبرستان عید گاہ کے گردونواح میں بدستور گند پانی اور قابضین موجود ہیں مگر سرکار کے کاغزات میں سب کچھ ٹھیک ھے عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں