Post Views: 63
نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اور اہم سہولت متعارف کراتے ہوئے درخواست کے اسٹیٹس کو آن لائن چیک کرنے کا نظام پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں شامل کر دیا ہے۔
اب شہری شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی یا دیگر خدمات سے متعلق اپنی درخواستوں کی پیش رفت پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے با آسانی معلوم کر سکتے ہیں، جس سے انہیں نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ موبائل ایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، کیونکہ وہ بھی تمام مطلوبہ سہولیات تک رسائی ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کی تقریباً تمام خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، اور شہریوں کو صرف پہلی بار شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے نادرا دفتر آنا پڑتا ہے۔