ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں این ایف سی یونیورسٹی ملتان کے غیر قانونی وائس چانسلر کے حوالے سے زیر سماعت کیس میں معزز جج صاحب نے ڈاکٹر اختر کالرو کو ہٹا کر نیا وائس چانسلر لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی بابت وفاقی وزارت تعلیم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے سینیٹ کے اگلے اجلاس میں یہ ایجنڈارکھ دیا جائے گا۔ قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے سینیٹ کی سرچ کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے پراسس مکمل کر کے رپورٹ سینیٹ میں پیش کرے گی جس پر
چانسلر جو کہ صدر پاکستان ہیں، پینل میں سے ایک نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیں گے۔ وائس چانسلر کی تقرری کے بعد مستقل وائس چانسلر رجسٹرار ، خزانچی اور کنٹرولر کی سفارشات سینیٹ کو بھجوائی جائیں گی اور رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولر مستقل وائس چانسلر کی سفارشات پر سینیٹ ہی تعینات کرے گی۔






