وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نئے سال کی تقریبات اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ عوام کے تعاون سے ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کرے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزید کہاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے۔ عوام نئے سال کی خوشیوں کو ذمہ داری سے منائیں۔ عوام ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرے ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف شراب کی نوشی و خرید و فروخت کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نئے سال کا آغاز ایک محفوظ اور پرامن ماحول میں کرنا چاہیے۔ انشاءاللہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔






