Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل
یہ ہفتہ ابتدائی طور پرخاندان کے ساتھ مصروف ذمہ داری میں گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ اپنے رزق روزگار کام کاج کو لے کر گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت دکھائی دیتی ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ محبت کرنے والوں کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ اور کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔کسی تقریب شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ کارواباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ ہفتے کے آخر میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔کوئی اہم چیز گم ہو سکتی ہے ۔ اخراجات بڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دھوکہ دہی کے اندیشے سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اور نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا خالق”731 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور
اس ہفتہ کے شروعات میں مصروفیت رہے گی کیونکہ چھٹی سے آغاز ہوگا لیکن اس کے باوجود مصروفیت بے پناہ رہ سکتی ہے۔ اندرون ملک آپ کا سفر کرنا پڑ سکتا ہے ۔ بہن بھائیوں کی ذمہ داری بھی عائد ہو سکتی ہے ۔بیرون ملک سفر میں تاخیر کے امکانات ہیں۔ہفتے کا درمیانی حصہ گھر کی مصروفیت میں بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ والدہ سے کوئی مدد مل سکتی ہے۔ گھر میں مہمان آ سکتے ہیں ۔دوستوں کی بھی آمد متوقع ہے۔ کوشش کریں کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا مت کریں۔ دوستوں رشتہ داروں کی جانب سے مالی معاونت بھی ہو سکتی ہے۔ ماضی میں کسی چیز پر محنت کر رہے تھے تو اس کے مثبت نتائج مل جائیں گے۔ہفتے کے آخر میں محبوب سے ملاقات متوقع ہے ۔ کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا ،دوستوں سے ملاقات کسی ہوگی ۔ ہم راز کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔بے روزگار افراد کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔ اس ہفتے آپ کا وظیفہ ہے “یا وارث”707 دفعہ اول و آخر درود پاک کیساتھ پڑھیے گا۔
Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ
جوزہ کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر کہیں نہ کہیں سے کوئی پیسے اکٹھے کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ رشتہ داروں سے ملاقات متوقع ہے۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ خوش خوراکی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ نوکری پیشہ افراد کا بوجھ ،دباؤ سے نکلتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ سفر خوشگوار رہے گا۔ مشکلات دور ہوں گی۔ متوقع ہے کہ اس ہفتے کے درمیانی حصے میں اندرون ملک سفر رہے ۔بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ بڑوں کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ گھر کا ماحول بھی کشیدہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیے بہتر ثابت ہوگا ۔زمین جائیداد کی
خرید و فروخت میں دلچسپی یا گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ جن کا گھر اپنا نہیں ہے گھر لینے کی خواہش میں خاطر خواہ نتائج بہتر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں بے روزگار کے لیے بہرحال یہ ہفتہ جاتے جاتے کچھ اچھی خبر دے کر جائے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا متکبر “662دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان
برج سرطان کیلئے یہ ہفتہ حوصلہ مندی، شخصیت میں تقویت کے اعتبار سے سیر و تفریح کے حوالے سے دکھائی دیتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات کا پرسکون رہنا ،خریداری شاپنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کےمالی معاملات کو مزید بہتر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ اپنی مشکلات کو اپنی حیثیت اور اپنے تعلقات کو استعمال کر کے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ سسرال سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ہفتے کا اختتام اندرون ملک سفر متوقع ہے ۔ محنت ضرورت سے زیادہ رہے گی ۔بس اپنے والدین کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی کا نام ہے”یامنتقم”630اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد
برج اسد کیلئے اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر اخراجات بڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ تنہائی کا شکار رہیں گے۔ مہمان گھر آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ شریک حیات کی صحت کا خراب ہونا۔ آپ کی اپنی صحت بھی کچھ اتنی بہتر نہیں رہے گی ۔لوگوں کے ساتھ تعلقات میں اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ ان تمام خرابیوںکو دور کرتا ہوانظر آتا ہے ۔ آپ کی حوصلہ مندی میں اضافہ ہوگا۔ میاں بیوی کے مابین تعلقات میں بہتری ہوگی۔ اختلافات ختم ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔اس ہفتے کا اختتام آپ مالی معاملات کو بہتر کرے گا۔ آپ کے رزق روزگار میں آسانی رہے گی ۔نوکری کےحصول میں بہتری کے مواقع پیدا ہوتے ہو ں گے ۔اولاد کی خوش بختی ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا”باعثُ” سو573 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ
اس ہفتے میں آپ کی کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا ۔آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہتری کے امکانات ہیں ۔محبوب سے ملاقات بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری ،بچوں کے ازدواجی زندگی کے معاملات بہتر رہیں گے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ اخراجات میں اضافہ کرے گا۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات ،جدائی کے خدشات پائے جاتے ہیں۔ یا آپ کا کوئی بہت پیار آپ کو چھوڑ کر جا سکتاہے ۔ امیگریشن کے حوالے سے بہرحال کچھ مثبت سننے کو مل سکتا ہے۔ ہفتے کا اختتام آپ کی حوصلہ بندی میں اضافہ کرے گا۔ خریداری شاپنگ پر توجہ رہے گی۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ زور زبردستی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا متعالی” 551 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔
Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بے روزگار افراد کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔اگر روزگار کی تلاش کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور جو افراد ان ایام میں مصروف عمل ہیں اپنے کام کاج کاروبار کو لے کے آپ کے لیے بڑا بہترین منافع سے بھرپور ہفتہ رہ سکتا ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت کا ہونا گھر کی ذمہ داریوں کا کا بڑھ جانا ،گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ۔والدہ سے کوئی خاطر خواہ فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے ان کے مثبت نتائج ملیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت ہو گی، محبوب سے ملاقات رہے گی۔ کسی روحانی محفل میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔ ہفتے کے اختتام پر آپ کا بڑھے گا۔ صحت بھی تھوڑی سی متاثر ہو سکتی ہے ۔اپنی صحت ، خرچے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا ماجد” 550 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب
یہ ہفتہ پورا کا پورا انتہائی شاندار گزرنے والا ہے ۔سفر، گھومنا پھرنا رہے گا ۔ کچھ نئے لوگوں سے ملاقات متوقع ہے ۔ بیرون ملک سفر کے حوالے سے معاملات حتمی شکل اختیار کر سکتے ہیں ۔کام کاروبار میں بہتری رہے گی۔ والد سے ملاقات متوقع ہے والد سے کوئی فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتاہے ۔ گھر کا ماحول پر سکون رہے گا ۔گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہو سکتا ہے ۔ اور دوستوں سے ملاقات رہے گی ۔کسی تقریب میں شرکت کرتے دکھائی د یتے ہیں ۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ اولاد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا ۔محبت کرنے والوں کے لیے بھی آسانی رہے گی۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا شکور”526 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مشکلات، رکاوٹیں ،نا امیدی , مایوسی،پریشانی کو بڑھا سکتا ہے. کچھ تھوڑا سا تھکاوٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں ۔ اجنبی افراد سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کہیں پہ سفر کر رہے ہیں تو اخراجات میں اضافہ رہے گا۔ رشتہ داروں سےاختلافات ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہفتے کا درمیانی حصہ معاملات میں بہتری کو لے کر آئے گا ۔ کام تسلسل سے بہتر انداز میں چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ نیند پرسکون ہو گی۔ کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ والد کے ساتھ معاملات میں بہتری کے امکانات نظر آتے ہیں۔ بیرون ملک سفر کے معاملات میں بہتری رہے گی ۔اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے اگر محنت کررہے ہیں تو اچھا وقت ہے اور محنت کا صلہ مل جائے گا۔ ہفتے کا اختتام بے روزگار افراد کے لیے بہت اچھا ہے ۔اپنی قسمت کو آزماتےرہیں۔ وقت کا ضیاع مت کیجیے گا۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔ اللہ تعالی کا نام ہے” یا رشید “514 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں ۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی
اس ہفتہ میں غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ،ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون ،خریداری ،شاپنگ پر توجہ، سیر و تفریح کا پروگرام بنے گا ۔دور دراز کے مقام پر رہنے والے افراد اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہفتےکادرمیانی حصہ سسرال سے ملاقات ہو جائے گی ۔وراثتی معاملات زیر بحث رہیں گے۔ آپ کے لہجے میں تلخی ،دوسروں کی دل آزاری کر سکتی ہے۔ اخراجات میں اضافہ رہے گا۔ ہفتے کے آخر میں آپ کانصیب آپ کا ساتھ دےگا ،رکے ہوئے، پھنسے ہوئے کام بہتر انداز میں ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ قابلیت میں اضافہ ہوگا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا متین “500دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیئے گا ۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو
صحت کے معاملات کچھ بہتر نہیں ہیں، خرچہ ہوگا، لوگوں سے اختلافات کا اندیشہ ،قانونی معاملات میں پیچیدگی دکھائی دیتی ہے ۔بہرحال ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو بہتر کرے گا۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا ۔سیر وتفریح پلانننننبن سکتا ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت بھی دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتے کا اختتام ،نا امیدی، مایوسی کوبڑھائے گا ۔بدلتا ہوا موسم آپ کے اندر تنہائی ،اداسی کو پیدا کرے گا۔ خرچہ بڑھ سکتا ہے۔ لہجے میں تلخی ،دوسروں سے اختلافات اس ہفتے کے اختتام تک پیدا ہو سکتے ہیں۔ اپنے تعلقات کی قدر کیجیے گا۔ اللہ تعالی کا نام “یا فتح”489 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر آپ لوگوں کے لیے اولاد کی ذمہ داریاں بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ کوئی ایک خواہش پوری ہو گی۔ بہن بھائیوں سے ملاقات متوقع ہے۔ بچوں کی ازدواجی زندگی کے معاملات بھی سلجھانے کا موقع ملے گا ۔کہیں سے کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جو کسی کی انعام سے کم نہ ہوگی۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو متاثر کرے گا۔ اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ تنہائی کا شکارہو ں گے۔ کسی کی کہی ہوئی بات آپ کو بری لگ سکتی ہے تو اپنے تعلقات میں تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنا بڑا ضروری ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات بہرحال پرسکون رہیں گے ۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور اس ہفتے کے اختتام میں غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کےامکانات ہیں ۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔مالی طور پر چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا مقتدر “774دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔