Post Views: 45
زیتون کے تیل کے حیران کن فائدے
زیتون کے تیل میں قدرت نے بہت زیادہ افادیت رکھی ہے ،یہ تیل صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ اس کا باقاعدہ استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ زیتون کا تیل ڈیمنشیا کے سبب ہونے والی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کی مقدار اور اس کے ذہن پر اثرات کے حوالے سے سب سے پہلے تحقیق ان ممالک میں ہوئی جہاں زیتون کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم اس ملک میں کی گئی تحقیق جہاں اس کی کھپت کم ہوتی ہے، زیتون کے صحت بخش اثرات پر ایک منفرد روشنی ڈالتی ہے۔ زیتون کا تیل مونو سیچوریٹڈ چکنائیوں سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ والے مرکبات بھی ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں۔