چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے… اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی حکومت آئندہ چار سالوں میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہو گئی ہے، جس میں دفاعی سازوسامان اور دیگر امریکی کاروبار شامل ہوں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا، “میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے… اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ان کے دورِ صدارت میں پہلے ہی 450 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ “بہترین” رہے ہیں۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ سعودی عرب کے مالی وسائل میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی کہ اگلے ہفتے سعودی عرب میں امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ امریکہ میں مقیم 200,000 سے زائد یوکرینی شہریوں کی عارضی قانونی حیثیت پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ مجوزہ سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید وسعت دے گی، خاص طور پر دفاعی اور فوجی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا.

شیئر کریں

:مزید خبریں