Post Views: 82
کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میڈیکل کی 17 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق، افتخار مینشن کے قریب ایک فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، جبکہ جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا جس میں منگیتر سے تنازعے کا ذکر تھا۔
متوفیہ کا نام ثمر بتایا گیا ہے، جو میڈیکل کی طالبہ تھی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفیہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔ تاہم، واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔