ملتان(مقصود احمد سے) گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل سوار کیوں آیا۔ میپکو کے چیف ایگزیکٹو جام زاہد محمد گل نے اپنے کاموں کے لیے میپکو آفس خانیوال روڈ آنے والے سائلین پر زندگی تنگ کر دی۔ کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل دفتر کے قریب نہیں جا سکے گی اور یہ احکامات اسی روز اور اس وقت جاری ہوئے جب سی او میپکو کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی موٹر سائیکل بند ہوگئی اور سی او کی گاڑی کو انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی ۔ پھر سکیورٹی کے بھانے صارفین پر عذاب نازل کردیا گیا ۔ اپنے دفتر میں جاتے ہی انہوں نے چیف سکیورٹی آفیسر کو طلب کیا اور حکم دیا کہ آئندہ کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل سی او آفس سیکرٹریٹ کے قریب بھی نہیں آئے گی اور توجہ طلب امر یہ ہے کہ سی او سیکرٹریٹ میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ بھی سے اب جو زبانی ایس او پی جاری ہوا ہے اس کے مطابق ہر گاڑی اس گرائونڈ میں پارک ہوگی جہاں خواتین واک کرتی تھیں اور بچے کھیلتے تھے ۔ اب ہر سائل اس گرائونڈ میں گاڑی یا موٹر سائیکل کرنا ہے اور سی او کے دفتر تک نہیں گیٹ گز کر جانا پڑتا ہے حتیٰ کہ ضعیف اور معذور افراد پر بھی یہی پابندی ہے ۔ گزشتہ روز ایک ایکسین کو بھی انسپکٹر اسرار نے روک دیا جس پر دونوں کے مابین شدید تلخی ہوئی۔







