میرپورخاص: فہمیدہ لغاری کی خودکشی، پولیس نے شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

میرپورخاص (بیورو چیف) 08 اپریل 2026 کو میرپورخاص کے شمع گراؤنڈ کے قریب ایک افسوسناک واقع پیش آیا،جس میں مسمات فہمیدہ دختر انتظار لغاری عمر تقریباً 20/21 سال نے اپنے گھر کے اندر مبینہ طور پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی،جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی،متوفیہ کے ورثہ کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو بلیک میل کیا جا رہا تھا،لہٰذا واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لئے مکمل اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے،اس سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ پی ایس پی،ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے گی،تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی افسران میں سید فدا حسین شاہ،پی ایس پی،ایس ایس پی میرپورخاص (چیئرمین)میر آفتاب حسین تالپور،ایس پی ہیڈکوارٹرز میرپورخاص (ممبر)مس قرت العین،پی ایس پی،اے ایس پی سٹی میرپورخاص (ممبر) پر مشتمل ہے،ڈی آئی جی میرپورخاص نے یقین دہانی کروائی ہےکہ تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں