میاں چنوں (نمائندہ قوم) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی دفتر میں پیش آنے والے مبینہ واقعہ نے ادارے کیسکیورٹی ،انتظامی نگرانی اور خواتین کے تحفظ سے متعلق سوالات پیدا کردیئے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ فلاحی اداروں میں ایسے واقعات نہایت تشویش ناک ہیں۔ متاثرہ خاتون کرن بی بی نے تھانہ سٹی میاں چنوں میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ بی آئی ایس پی دفتر میں موجود دو افراد نے انہیں غلط معلومات دے کر سروے روم بلایا۔جہاں انہوں نے اسے زبردستی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ دونوں افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے واقعہ کی نوعیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ سٹی میاں چنوں کے ایس ایچ او راشد جٹ کے مطابق پولیس قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل۔شفاف اور میرٹ پر مبنی تفتیش کر رہی ہے اور متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔






