آج کی تاریخ

قلات:دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، سات اہلکار شہید، چھ دہشت گرد مارے گئے

میانوالی میں خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام، دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے

سی ٹی ڈی پنجاب اور میانوالی پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کاروائی، تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، ڈی پی او اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا، ڈی پی او اختر فاروق ، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل محمد اقبال، ایس ایچ او تھانہ مکڑوال، ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی، پولیس اور ایلیٹ فورس ٹیمیں آپریشن میں شامل تھے ۔

پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈی پی او اختر فاروق، ڈی او سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس و ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی

ڈی پی او اختر فاروق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی،

شیئر کریں

:مزید خبریں