مچھلی پر کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور شاندار تحقیق کے نتائج نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا ہے کہ اس جاندار میں اللہ تعالی کس قدر خوبیاں چھپائی ہیں ،جی مچھلی کھانے سے آپ ایک ایسی خطر ناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں جو انسان کو بہت جلد موت کی طرف دھکیل دیتی ہے
ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل میں پائے جانے والے اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کینسر سے بچاؤ میں معاون ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا 3 کی مقدار زیادہ تھی، ان میں بڑی آنت، معدے، پھیپھڑوں اور دیگر ہاضمے کے اعضاء کے کینسر کا خطرہ کم تھا۔
یہ تحقیق 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد شرکاء کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ اس پروجیکٹ کے دوران شرکاء نے غذائی عادات کے سوالنامے بھرے اور ان کی صحت کی کئی دہائیوں تک نگرانی کی گئی۔
اسی طرح، اومیگا 6 کی بلند سطح بھی مختلف 14 اقسام کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، جن میں دماغی کینسر، میلانوما، مثانے کا کینسر اور دیگر شامل ہیں۔یونیورسٹی آف جارجیا کے کالج آف پبلک ہیلتھ کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم اور اہم محقق نے کہا، “یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ عام فرد کو اپنی خوراک میں ان فیٹی ایسڈز کو زیادہ شامل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔”