Motorway, Fatal Accident, Fateh Jang, Passenger Bus, Casualties, Injuries, Motorway Police, Investigation, Bahawalpur, Islamabad, Traffic Accident, Negligence, Emergency Response, THQ Hospital, Road Safety

موٹروے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فتح جنگ: موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس کو حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں