رحیم یارخان،خان پور،شہرسلطان،جتوئی(بیورو رپورٹ،خبرنگار،نامہ نگار،کرائم رپورٹر)موٹروے ایم فائیوپرڈرائیورکونیند آجانے کے باعث میت لیکرجانیوالی ایمبولینس مسافرکوچ سے ٹکراگئی‘ موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث کھمبے سے جاٹکرایا‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘دوحقیقی بھائیوں سمیت 7 افرادجاں بحق 3شدیدزخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ موٹروے ایم فائیوظاہرپیرانٹرچینج کے نزدیک پیش آیاجہاں کراچی سے میت لیکرشہرسلطان جانیوالی ایمبولینس ڈائیورکونیندآجانے کے باعث سامنے جانیوالی مسافربس سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایمولینس میں سوار شہرسلطان(مظفرگڑھ) کے رہائشی محمدزاہدبلوچ،محمدشاہدبلوچ،محمدسلیم خان اور جمشیداختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ ایمبولینس میں پہلے سے ہی جمشید اخترجوکہ بارممبرطارق خان گبول ایڈووکیٹ کے قریبی رشتہ دارہیں،کی میت موجودتھی جبکہ نعیم افضل‘ شاہدحسین اورصدام بلوچ شدیدزخمی ہوگئےجنہیں فوری طورپرریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ میت سمیت جاں بحق ہونے والے چاروں افرادکی نعشیں تدفین کیلئے آبائی علاقہ شہرسلطان روانہ کردی گئیں۔دریں اثنا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مخدوم باسط سلطان بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ورثاسے اظہار ہمدردی کیااور نماز جنازے میں بھی شرکت کی۔ مخدوم سید باسط سلطان بخاری کے ہمراہ راؤطیب علی خاں سید ظفرعباس بخاری سید وقاص شاہ ملک سجاد حسین جوئیہ سردار رحمت اللہ خان کورائی سردار وسیم خان گبول سردار نصراللہ خان کورائی مخدوم سید عابد حسین شاہ سید علی شاہ سید شوکت حسین شاہ خمسے خان غفار خان فاروق خان اور دیگر ہزاروں افراد بھی موجود تھے۔ دوسراحادثہ صادق آباد کے رہائشی 35سالہ شرافت علی کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکربجلی کے کھمبے سے جاٹکرایا‘ شدیدزخمی ہوجانے پر35سالہ شرافت کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شرافت دم توڑگیا‘ اسی طرح موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے والے قیصرچوہان کے رہائشی40سالہ شاہدحسین اورروجھان کے رہائشی60سالہ پریم لال کوبھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں موٹرسائیکل حادثات کے دونوں زخمی جانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے۔







