آج کی تاریخ

مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: مون سون سیزن کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے صبح کے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کا رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رکھا جائے گا تاکہ پرندوں کی موجودگی کے باعث پروازوں کو درپیش خطرات سے بچا جا سکے۔
تمام ایئر لائنز کو فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور انہیں چیک ان سہولت، لاؤنج کی گنجائش اور طیاروں کی پارکنگ کی دستیابی کے مطابق پروازوں کا نیا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایئر لائن انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کو لاؤنج کی گنجائش کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی قسم کی بدانتظامی نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں