پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں

مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو بڑی آفر

اسلام آباد میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ اتنے بندوبست پر بھی مظاہرین ڈی چوک تک کیسے پہنچ گئے؟ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں مگر وہ رابطے میں مستقل نہیں رہتے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قیادت کی بات نہیں کررہا مگر کارکن اپنے نظریات اور قیادت سے مخلص ہوتا ہے، کارکن کے جذبات کو اعتدال کے راستے پر لانا اور صحیح سمت پر چالانا ہی ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک جانے کا اعلان کیا تھا جس کو روکنے کیلیے حکومت کے اتنے زیادہ بندوبست ہوئے مگر وہ پہنچ گئے اور پھر اسلام آباد میں تشدد ہوا جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں