Post Views: 42
عوامی معاشی معاہدے کو ماہرین کے ساتھ مل کر خود تیار کیا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان واقعی خطرے میں ہے۔ اس مسئلے کے بارے میں پاکستانیوں کو سمجھانا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہمیں اس مسئلے کی سنگینی کی سمجھ آئی۔ جو گلگت بلتستان سے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہوگی کہ کرہ ارض پر کہیں بھی برف کا سب سے بڑا ذخیرہ پاکستان کے ہمالیہ کے علاقے میں ہے۔جب یہ برف پگھلے گی تو اس کا نقصان لوگوں کو ہوگا۔ ہمیں پوری دنیاکے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
اس ملک میں اشرافیہ کو نوازنے کے جو روایتی طریقے کار ہیں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ ہمیں اب براہ راست غریب کی مدد کرنی ہوگی۔







