آج کی تاریخ

کاروائی بے اثر، آن لائن جوا مافیا مضبوط، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نیٹ ورک-کاروائی بے اثر، آن لائن جوا مافیا مضبوط، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نیٹ ورک-ڈاکٹر بھابھہ کے کلاس فیلو پولیس افسر کی مداخلت، ڈاکٹر شازیہ کی آئی جی کو تفتیش تبدیلی درخواست-ڈاکٹر بھابھہ کے کلاس فیلو پولیس افسر کی مداخلت، ڈاکٹر شازیہ کی آئی جی کو تفتیش تبدیلی درخواست-بدکاری پر سہولتکاری کا پردہ، ڈاکٹر رمضان کا استعفیٰ ذاتی وجوہات قرار دیکر منظور، انکوائری ٹھپ-بدکاری پر سہولتکاری کا پردہ، ڈاکٹر رمضان کا استعفیٰ ذاتی وجوہات قرار دیکر منظور، انکوائری ٹھپ-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ

تازہ ترین

مودی سرکار کی تعلیم دشمنی بے نقاب، بھارت کے مختلف حصوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

مودی حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر تنقید، بھارت میں ہزاروں سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
مودی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ایسے اقدامات کیے ہیں جو غریب بچوں کے مستقبل کو متاثر کر رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے پانچ ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت نے آٹھویں جماعت تک کے سرکاری اسکول بند کرنے کی ہدایات دی ہیں، جس کا مقصد تعلیم کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے، مگر ناقدین اسے غریب بچوں کے تعلیمی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
تعلیم کے محافظوں اور اپوزیشن نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کا حق حاصل ہے جسے چھینا نہیں جا سکتا۔ اپوزیشن نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے اور انہیں تعلیم سے محروم کر رہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور تعلیمی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ فوری واپس لے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں