مودی حکومت نے بھارتی وزارت دفاع سے جدید الیکٹرانک جنگی سازوسامان کے اہم آرڈرز حاصل کر کے اپنی جارحیت میں اضافہ کیا ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو سمندری مواصلات اور میری ٹائم سسٹمز سمیت جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز دیے گئے ہیں، جو مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کی نشانی ہیں۔
یہ اقدامات مودی کی انتہا پسند بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسی کے عکاس ہیں، جو بھارت کی شکست خوردہ عسکری کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ہے۔ آپریشن سندور میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کے باوجود بھارت اپنی جنگی صلاحیتیں بڑھانے میں لگا ہے، مگر پاکستان ہر ممکنہ جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی جدید دفاعی صلاحیتوں میں جدید الیکٹرانک وارفیئر، کاؤنٹر جیمنگ اور مضبوط کمانڈ شامل ہیں، جو خطے میں امن کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ بھارت کے حالیہ دفاعی معاہدے صرف تکنیکی بہتری نہیں، بلکہ جارحانہ عزائم کی کھلی دلیل ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار اپنی ناکام جنگی حکمت عملی کو چھپانے کے لیے جدید ہتھیاروں کے حصول سے کامیاب ہو سکے گی؟
