بھارت میں مودی سرکار نے فوجی افسران کو مشہور گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو متاثر کیا ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی قیادت میں حکومت نے فوج کو سیاسی اور تفریحی پروپیگنڈے کا حصہ بنا دیا ہے۔
15 اگست کے موقع پر بھارتی فوج کی خواتین افسران نے اپنی وردی میں “کون بنے گا کروڑپتی” میں شرکت کی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ افسران نے شو میں “آپریشن سندور” کے بارے میں گفتگو کی، جس نے عوام میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔
مشہور بھارتی اداکار پرکاش راج نے اس اقدام پر طنز کیا اور کہا کہ مستقبل میں فوجی افسران بگ باس جیسے شوز میں بھی نظر آئیں گے۔ بھارتی عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ پیشہ ور فوج کے ارکان تفریحی پروگرام میں کیوں شریک ہوئے، جبکہ اس شو کا اصل مقصد صرف عوام کو کروڑپتی بنانا ہے۔
تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ فوجی خواتین کو شو میں بھیجنے کا مقصد پیسہ کمانا، عوام کی ہمدردی حاصل کرنا یا “آپریشن سندور” کی ناکامی کو چھپانا ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر کے ناقدین اس اقدام کو غیر معمولی اور فوجی وقار کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔
