آج کی تاریخ

موت کے دروازے پر پروٹوکول کا کھیل۔۔۔۔۔۔

آج کے معاشرے میں پروٹوکول کا غرور اتنا بڑھ چکا ہے کہ وہ مقدس مواقع جیسے جنازوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی نماز جنازہ میں گاڑی میں بیٹھ کر صف میں نہ کھڑے ہونے کا عمل نہ صرف مذہبی و اخلاقی اقدار کی توہین ہے بلکہ خدا خوفی کی شدید کمی کا بھی واضح مظہر ہے۔ جنازہ وہ موقع ہوتا ہے جہاں سب برابر کھڑے ہوتے ہیں، سب کی آنکھیں موت کی حقیقت اور فانی دنیا کی عبرت کو دیکھتی ہیں، مگر یہ تصویر بتاتی ہے کہ میت سے عبرت حاصل کرنے کی بجائے کچھ لوگ اپنی شان و شوکت دکھانے اور پروٹوکول کے سہارے خود کو بلند سمجھنے لگے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں موت کا سبق نہیں ملا اور جنہوں نے خدا کا خوف چھوڑ دیا ہے۔ یہ پروٹوکول کا نظام انسانیت اور عاجزی کو پس پشت ڈال کر ظاہری شان و شوکت کے لیے مذہبی تقدس کو پامال کر رہا ہے۔ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ موت سب کے لیے ایک جیسی ہے اور اس کے سامنے سب برابر ہیں، پھر چاہے عہدہ کوئی بھی ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں