ملتان (کرائم سیل) موبائل تو ڈاکو لے گئے اور پانچ ہزار بستی ملوک پولیس والے۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب وزیر اعلیٰ مریم نواز ہسپتال قصبہ مڑل کے ایڈمنسٹریٹر گھر جا رہے تھے تو علی نامی نوجوان سے 2 ڈاکولوٹ مار کر رہے تھے اور ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کی گاڑی کو آتا دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے قصبہ ایاز آباد اڈا لاڑ روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔ فوری طور پر پولیس مددگار 15 پر کال کی گئی جو کہ تقریباً 2 گھنٹے بعد آئے، تمام تفصیلات سن کر ڈیزل کی مد میں روپیہ پانچ ہزار روپیہ لے کر عمران ایس آئی چلتے بنے اور 5 دن بعد بھی کوئی کارروائی و پرچہ درج نہ کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل کے ڈیرے والے روڈ پر ڈکیتی سی سی ڈی کیلئے بھی ایک امتحان ہے کہ ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ شہریوں کی سی پی او صادق علی ڈوگر سے اپیل ہے کہ اس علاقے میں موثر گشت اور ایماندار افیسر لگائے جائیں۔
