آج کی تاریخ

سول ملٹری ٹرائل کیس: غیر متعلقہ شخص پر فوجی قوانین کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے؟ آئینی بینچ کا سوال

منشیات کی اسمگلنگ میں بااثر افراد کے ملوث ہونے کے انکشافات، سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم فیاض حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 10 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد ہوا ہے، جبکہ اس کیس میں پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی شریک ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے لیے ڈرونز استعمال ہو رہے ہیں اور اس دھندے میں بااثر افراد کے ملوث ہونے کے شواہد مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزم کو آج ضمانت دے دی گئی تو وہ مفرور ہو جائے گا، وہ سزا کے خوف سے ضمانت چاہتا ہے۔
ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر سزا ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے، تاہم جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ پہلے ٹرائل کورٹ میں کارروائی مکمل کروائیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں