آج کی تاریخ

ممبئی میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ممبئی ہائی کورٹ کی noise pollution سے متعلق ہدایات کے بعد سامنے آیا، جسے شہر کی پولیس نے فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹم ہٹانے کا آپریشن مکمل کیا۔
پولیس کمشنر دیون بھارتی کا کہنا ہے کہ یہ مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد ممبئی کو شور شرابے سے پاک شہر قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس اقدام پر مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ وہ اب لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان سننے سے محروم ہو چکے ہیں اور متبادل کے طور پر ڈیجیٹل اذان ایپس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ کارروائی کسی خاص مذہبی طبقے کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں بلکہ شہر بھر میں noise pollution کے خاتمے کے لیے کی گئی ہے۔
ادھر، 5 مسلم مذہبی اداروں نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں