Post Views: 82
اسلام آباد: ملک میں میسیجنگ اور کال ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم کو 4 ماہ کے دوران 1426 واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات ایف آئی اے سائبر کرائم کو موصول ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جب کہ 877 شکایات پر کام کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے پی ٹی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ہیکنگ جیسے مسائل سے بچنے کے لئے غیرمتعلقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی شخص کو او ٹی پی یا پاسورڈ وغیرہ ہرگز مت دیں۔ ہیکرز مختلف طریقوں سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد ہیک کرتے ہیں جس سے اہم اور قیمتی ڈیٹا چوری کرلیا جاتا ہے