آج کی تاریخ

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 3345 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں