آج کی تاریخ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1335 روپے مہنگا ہو کر اب 356000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1144 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 305212 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3343 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 13 ڈالر زیادہ ہے۔
گزشتہ دنوں ملک میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں