Post Views: 139
ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,124 ڈالر پر آ گئی۔ اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1,000 روپے کمی کے ساتھ 434,762 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 372,738 روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے کی کمی کے بعد 5,434 روپے اور فی دس گرام چاندی 69 روپے کی کمی کے ساتھ 4,658 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مقامی قیمتوں پر بھی اثرانداز ہوتا ہے اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔







