آج کی تاریخ

ملک میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 460 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 394 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 3372 ڈالر پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2245 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں