آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران آندھی، طوفان اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے اور نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

نالہ لئی کے اطراف اور نچلے علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرے کی گھنٹی بجنے پر فوری انخلاء کی تیاری کریں اور امدادی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں، پلوں یا پانی سے بھرے راستوں سے گریز کریں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قیمتی اشیاء اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات پیشگی مکمل کرلیں۔
سیلابی خطرے کے پیش نظر شہریوں کو 3 سے 5 دن کی خوراک، صاف پانی، ضروری ادویات اور دیگر اشیاء پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور آلات تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری اعلانات اور اطلاعات سے باخبر رہنے کے لیے موبائل اور ٹی وی الرٹس پر نظر رکھیں۔
این ڈی ایم اے نے اپنی ایپ “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” کے ذریعے موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی بھی سفارش کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں