Post Views: 21
اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صارفین کو فی یونٹ ایک روپے 69 پیسے تک سستی بجلی ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن کے ذریعے حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کے اطلاق سے ستمبر کے بجلی کے بلوں پر مجموعی طور پر تقریباً 23 ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔