پاکستان کے خوبصورت اور مشہور تفریحی مقامات میں ملکہ کوہسار مری پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے صرف ایک گھنٹے کے سفر پر واقع اس خوبصورت سیاحتی مقام پر خوبصورت نظارے آپکے دل کو موہ لیں گے۔۔ موسم گرما میں سرسبز و شادات وادیاں اور نظارے جبکہ موسم سرما میں سفید برف کی چادر سے ڈھکے پہاڑ اور راستے انتہائی کشش کا باعث ہوتے ہیں
برطانوی دور حکومت میں سات ہزارفٹ بلند اس خوبصورت سیاحتی مقام کی بنیاد رکھی تئی۔۔ مری اس وقت سطح سمندر سے آٹھ ہزارفٹ کی بلندی پر واقع ہے۔۔ برطانوی دور حکومت میں گرمانی صدر مقام رہا۔۔ مشہور چرچ شہر کے مرکز کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔ چرچ کے ساتھ ہی مال روڈ واقع ہے۔۔۔ جہاں تجارتی مراکز اور ہوٹل قائم ہیں۔
مال روڈ سے نیچے رہائشی علاقے شروع ہوجاتے ہیں۔۔ قیام پاکستان سے پہلے یہاں غیریورپی افراد کے آنے پر پابندی ہوتی تھی۔۔
یہاں کے خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے کے لئے سارا سال ہی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ بارش کے دنوں میں کشمیر پوائنٹ سے جنگلات کا منظر انتہائی خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔۔
موسم گرما کی چھٹیوں میں میدانی علاقوں میں طالبعلموں کی بڑی تعداد مری کا رخ کرتی ہے۔ جبکہ عیدین پر بھی یہاں اس قدر رش ہوتا ہے کہ پاوں رکھنے کو جگہ نہیں ملتی۔۔