آج کی تاریخ

ملتان: 8 سالہ ملائیکہ کا پوسٹمارٹم، زیادتی کاشبہ، آہوں اور سسکیوں میں تدفین

ملتان(کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی پولیس کے علاقہ میں قتل ہونیوالی 8 سالہ بچی ملائیکہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جسکے گردن پر واضح نشانات موجود ہیں جبکہ رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پنجاب سائنس لیبارٹری لاہور میں بھیجے گئے لاش کے نمونہ کے بعد منظر عام پر آئینگے۔یاد رہے کہ 8 سالہ ملائیکہ جو کہ عارف آباد جہانگیر آباد کی رہائشی تھی اور 23 جولائی کو لاپتہ ہوگئی تھی جسکا تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے مقتولہ کے چچا ناصر عباس کی مدعیت میں نامعلوم کار سوار خاتون کے خلاف 24 جولائی کو اغوا کا مقدمہ نمبر 2482/25 درج کرلیا تھا جبکہ 25 جولائی کو مقتولہ کی لاش ہمسائی صائمہ کے گھر سے برآمد ہوئی تھی جسے صائمہ نے اپنے عاشق ریاض کے ہمراہ ملکر اسی روز 23 جولائی کو ہی قتل کردیا تھا اور اسکی لاش پہلے لوہے والی پیٹی اور بعد ازاں صوفہ کا فوم پھاڑ کر اس میں دفن کردی تھی کیونکہ مقتولہ ملائیکہ نے دونوں ملزمان کوبرہنہ حالت میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور انہیں خوف تھا کہ ملائیکہ یہ بات اسکے گھر والوں کو بتادیگی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے مصروف تفتیش ہے جبکہ ملائیکہ کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے اپنے حلقہ انتخاب جہانگیر آباد میں 8 سالہ بچی ملائیکہ کے قتل کے حوالہ سے سی پی او صادق ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیں جبکہ علی قاسم گیلانی نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت اور فوری انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں