ملتان :3ماہ میں 63 گینگز کے 142 ارکان گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران گلگشت ڈویژن نے 63 مختلف گینگز کے 142 ارکان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں تین ماہ کے دوران19کروڑمالیت کاچھینا گیا سامان برآمد کرلیاجس میں16کاریں،ایک وین اور190تولہ سوناشامل ہے۔ اس کے علاوہ 639 سے زائد مقدمات کی کامیابی کے ساتھ تفتیش مکمل کی گئی اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔سی پی او صادق ڈوگر نےپریس کانفرنس کرتےہوئے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور شہر سے جرائم کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں