آج کی تاریخ

سموگ کاروگ،ملتان میں آنکھ،نزلہ ،کھانسی ، سانس کے مریضوں میں اضافہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا  سموگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے حکم پر بھٹوں کو مسمار کرنے کا آغازکردیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام کی قیادت میں سموگ کا باعث بننے والے 3 بھٹے مسمار کردئیے گئے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 بھٹوں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے،15 روز میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے 20 بھٹے مسمار کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ  فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی بھرپور  کارروائی  جاری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کو 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیئے گئے ہیں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،۔

شیئر کریں

:مزید خبریں