ملتان (جنرل رپورٹر)قوم سپر لیگ سیزن 2 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے ملتان کی اہم شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کہکشاں فائنل میچ کی پہلی بال سے وننگ سٹروک تک سجی رہی۔ مہمانان خصوصی ڈائریکٹر پھول بیوٹی سوپ اینڈ واشنگ پاؤڈر علی رضا سی ای او سویٹ بے بی اینڈ پٹیٹو ملک یاسر، سی ای او سائن وے گروپ اف کمپنیز آصف نیازی صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ارسلان خان،ہیڈ آف مارکیٹنگ رائل سوئس ابوزر محمود اور صدر فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ قوم نے برصغیر بھر میں مقبول کھیل کرکٹ کے جاندار مقابلوں کے انعقاد کا حق ادا کردیا۔ روز نامہ قوم کا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہترین مواقع فراہمی میں مثبت عملی کردار قابل تقلید ہے دیگر میڈیا گروپس کو بھی صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ قوم سپر لیگ سیزن 2 میں ینگ کرکٹرز کو قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ مل کر کھیلنے سے سیکھنے کا بھی موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزنامہ قوم نے مختصر عرصہ میں ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کے بل بوتے پر اپنا منفرد مقام بنا لیا ہے انہوں نے روز نامہ قوم کی اعلی انتظامیہ کو سپورٹس کلچرل مقابلوں کے انعقاد میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ روزنامہ قوم کھیل۔ثقافت، تعلیم صحت سماجی و دیگر شعبوں میں عوامی فلاحی مقابلوں کو پلان کرے ۔ہمارے ادارے شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے ہوں گے۔
