Post Views: 65
ملتان (قوم نیوز)ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ملتان سجاد حسین کی سرپرستی میں کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا ۔4 جنوری بروز اتوار موضع بکھری، قاسم بیلہ کے علاقے میں ایک عظیم الشان میلہ منعقد ہوا جس میں کتوں کی لڑائی پے لاکھوں کا جوا ہوا۔ یاد رہے کہ کتوں کی لڑائی بین الاقوامی طور پر شدید ممنوع ہے، اور پنجاب کے قوانین کے مطابق سخت سزا دی جاتی ہے۔ جانوروں پر ظلم کے زمرے میں آتی ہے، کجا یہ کے اس پر جوا بھی کھیلا جائے، جو قابلِ تعزیر جرم ھے۔یہ میلہ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سجاد حسین کے دفتر سے 10 کلومیٹر موضع بکھری قاسم بیلا کے علاقے میں منعقد ہوا، مبینہ طور پے کہا جاتا ہے کہ سجاد حسین نے صرف نظر کرنے کے لیے خاطر خواہ رقم وصول کی ہے۔ عوام نے حکام بالا سے فوری کارروائی کی اپیل اور کرپٹ افسر کو معطل کرکے سزا دینے کی درخواست کی ہے۔







