ملتان(کرائم سیل) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ملتان میں رہائش پذیر فیملی کے زیر استعمال انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ مری کی ملتان میں رہائش پذیر فیملی کے زیر استعمال ڈبل کیبن ڈالے نے بوسن روڈ پر تھانہ گلگشت کی حدود میں رکشہ میں سوار ہو کر بیکن ہاؤس سکول جاتی طالبہ حوریہ فاطمہ اور رکشہ ڈرائیور کو بری طرح کچل دیا۔ عوام کے موقع پر اکٹھے ہونے پر ریو ڈالے کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی بھگا کر لے گیا ۔شہریوں نے گاڑی کا نمبر جی بی ای 797 بارے جب معلومات لیں تو یہ ڈبل کیبن نئے ماڈل کا ڈالا مری کی انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کرائم چینج ڈیپارٹمنٹ کے نام رجسٹرڈ نکلا۔ پولیس تھانہ گلگشت نے محمد شعیب منظور کی درخواست پر مقدمہ نمبر 3489 سال 2025 درج کر لیا ہے مگر ایف آئی آر میں نمبر کو ناقابل شناخت لکھ کر ڈی سی مری کی مکمل طور پر سہولت کاری کی ہے جو اس سے قبل کئی سال ملتان میں بھی مختلف انتظامی عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ زخمیوں میں حوریہ فاطمہ کے علاوہ رکشہ ڈرائیور محمد اظہر ولد محمد رمضان بھی شامل ہیں اور دونوں ہسپتال داخل ہیں۔







