Post Views: 67
پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، پاکستان نے انگلینڈ کو296 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی طرف سے سلمان آغا سب سے زیادہ 63 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،عبداللہ شفیق 4، شان مسعود 11، صائم ایوب 22 رنز پر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 26، سعود شکیل 31، محمد رضوان 23 جبکہ عامر جمال اور نعمان علی1، 1 ساجد خان 22 سکور بنا کر آوٹ ہوگئے، انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے 3، شعیب بشیر نے 4 اور برائڈن کارس نے 2 کھلاڑی کو آوٹ کیا، واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز پر آل آوٹ ہوگئی تھی، ساجد خان نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، اور اب انگلینڈ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے 297 رنز درکار ہیں