آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ملتان: واپڈا ٹاؤن کو تباہی کے دہانے پہنچانے کے ذمہ دار الیکشن کیلئے نا اہل، الاٹیز خوش

ملتان( سپیشل رپورٹر ) واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن) کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ داران ایک بار پھر سے الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیئے گئے‘ الاٹیز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیل کے مطابق واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن) کے الیکشن 24 اگست کو ہو رہے ہیں جس کے لئے الیکشن کمیٹی نے شیڈول بھی جاری کر دیا ہےتاہم ایک گروپ کی جانب سے الیکشن کمیٹی کے روبرو اعتراضات پیش کئے گئے جس پر 29 جولائی 2025 کو بحث ہوئی اور درخواست گزار گروپ نے میپکو افسران کے NOC کے خلاف ہائی کورٹ ڈبل بنچ کا نااہلی کا فیصلہ پیش کیا۔ الیکشن کمیٹی کو بتایا گیا کہ میپکو سمیت تمام سرکاری ملازمین کو الیکشن لڑنے کے لئے ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا مذکورہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیٹی نے بھی میپکو کے افسران و اہلکاران اور سوسائٹی کی سپریم کونسل کے ممبر پنجاب بینک کے ملازم کو الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ نااہل ہونے والے میپکو افسران میں صدارت کے امیدوار ایس ای امجد نواز بھٹی‘ وائس پریذیڈنٹ ارسلان بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد علی یاسر‘ فنانس سیکرٹری سرداررفیق خان،بابر علی گجر‘ ناصر اعوان‘ تاج قمر‘ خضر حیات‘ رانا انور اور پنجاب بنک کا ملازم مہر منظور احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ میپکو افسران و اہلکاران کی میگا کرپشن کی وجہ سے واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی چار سال تک نیب کے زیر تفتیش رہی جس کی وجہ سے الاٹیز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ میپکو افسران و اہلکاران نے سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اور انتہائی غیر اخلاقی و اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے تھے حتیٰ کہ الیکشن میں مخالفت کرنے والوں کے گھر کا بجلی کنکشن بار بار منقطع کرنے اور درستگی کے لئے کئی کئی گھنٹے انتظار کروانے کی شکایات بھی سامنے آتی رہی تھیں۔ اس سلسلہ میں واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن ) کے الاٹیز کے ایک وفد نے وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری پاور ڈویژن سے بھی ملاقات کی اور انہیں تحریری درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ میپکو افسران و اہلکاران اگر واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن لڑیں گے اور سوسائٹی کے معاملات کو دیکھیں گے تو اپنے دفاتر میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کب وقت دیں گے ‘ میپکو افسران و اہلکاران کا الیکشن میں حصہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری پاور ڈویژن نے بھی وفد کے موقف کی تائید کی۔معلوم ہوا ہے کہ میپکو افسران و اہلکاران نے سابقہ ادوار میں واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اہم عہدوں پر قبضے کرکے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی تھی جس پر واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز نے خود الیکشن میں آنے کا فیصلہ کیا اور عدالت سے ان سرکاری افسران کی نااہلی بھی کروائی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں