Post Views: 13
ملتان (سٹاف رپورٹر) – ملتان پولیس گزشتہ دو سال سے منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے لیے ر ی ہیبلیٹیشن سنٹرکامیابی سے چلا رہی ہے جس میں تین ہزار سے زائد نشے کے عادی افراد کو بحالی فراہم کی گئی۔ موجودہ سنٹر کی گنجائش تقریباً تین سو افراد ہے۔ذرائع کے مطابق اب پولیس نے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جو اضافی 400 نشے کے عادی افراد کو داخلہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سنٹر میں سڑکوں اور تجارتی مراکز کے باہر بھیک مانگنے والے اور دیگر افراد کو بھی مختلف ہنروں میں تربیت دی جاتی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ر ی ہیبلیٹیشن سنٹرز کے ذریعے اب بیک وقت 700 نشے کے عادی افراد کا علاج ممکن ہے جس سے ملتان میں منشیات کے مسئلے کے خلاف اقدامات مزید مؤثر ہو جائیں گے۔







