ملتان میں کون کون کس حلقے سےالیکشن لڑے گا ؟

ملتان: عام انتخابات 2024 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا پہلا روز مکمل۔ ملتان کے قومی اور صوبائی حلقوں سے متعدد امیدواروں نے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے,سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی, حاجی سکندر حیات بوسن سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے پہلے ہی دن کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے, ملتان کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کاغزات نامزدگی حاصل کیے, این اے 148 سے لیگی امیدوار ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے, دوسری جانب این اے 148 ہی سے پی ٹی آئی کے ممکنہ امیدوار بیرسٹر تیمور ملک مہے نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے, اس کے علاوہ این اے 148 سے چیرمین تحریک انصاف حقیقی گروپ راؤ یاسر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے, این اے 148 سے سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے, این اے 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ این اے 150 سے ممکنہ لیگی امیدوار جاوید اختر انصاری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے, پی پی 220 سے رائے منصب علی خان سمیت 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے,سابق ایم پی اے سبین گل نے صوبائی اسمبلی کی 4 اور 1 خواتین کی مخصوص نشست سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے, پی پی 220 سے رائے منصب علی خان سمیت 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے, پی پی 218 سے لیگی امیدوار سلمان نعیم نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے جبکہ سابق ڈویژنل صدر پی ٹی آئی اعجاز حسین جنجوعہ نے بھی ملتان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کیلئے اعجاز حسین جنجوعہ نے این اے 148 صوبائی حلقہ پی پی 218 اور پی پی 216 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے, این اے 150 سے ن لیگی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے, این اے 150 سے ن لیگ کے عامر سعید انصاری نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے,این اے 149 سے ن لیگ کےشیخ طارق رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے,این اے 148 سے جماعت اسلامی کے انجنئیر عاطف عمران نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے,ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملتان کے مطابق پہلے دن صرف تین امیدواروں نے صوبائی حلقوں سےکاغزات جمع کرائے-

شیئر کریں

:مزید خبریں