Post Views: 66
ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثا کا الزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نے لائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے۔ انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔
دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانےکے لیے 2 ہزار روپے طلب کیے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔