ملتان میں مدرسے کے استاد کا 14 سالہ طالبعلم پر مبینہ تشدد،ہسپتال داخل

ملتان(قوم نیوز)سبق یاد نہ ہونے پر 14 سالہ طالبعلم پر مبینہ تشدد،بچے کو نشتر ہسپتال منتقل تفصیل کےمطابق شیر شاہ نئی بستی میں ایک مدرسے کے استاد کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جہاں 14 سالہ محمد مجاہد کو سبق یاد نہ ہونے پر قاری علی رضا نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے باعث بچے کے جسم پر نیل پڑ گئے اور اس کی حالت غیر ہو گئی۔اہل خانہ کے مطابق بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر 15 پر کال کی گئی جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متاثرہ بچے کے والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے افراد کو تعلیمی اداروں سے دور رکھا جائے تاکہ آئندہ کسی اور بچے کو تشدد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں