آج کی تاریخ

سموگ کاروگ،ملتان میں آنکھ،نزلہ ،کھانسی ، سانس کے مریضوں میں اضافہ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی

ملتان میں سموگ کی آگاہی کے لئے ہسپتالوں میں کاونٹرز قائم

ملتان ( جاوید اقبال عنبر سے) سموگ کے باعث آنکھوں،نزلہ ،کھانسی ، الرجی کے مریضوں میں اضافہ ، نشتر ہسپتال ملتان میں 2 ، گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں ایک، ایک آگاہی کاؤنٹر قائم ، شہریوں کو ماسک کے استمال اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت صوبے بھر میں سموگ / فضائی آلودگی کے باعث نزلہ ، کھانسی ، سانس ، آنکھوں ، گلے اور ناک کے امراض سمیت الرجی کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے نشتر ہسپتال اور گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے مذکورہ امراض سے متعلق مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایمرجنسی نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد اور اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر اسماعیل صدیقی نے بتایا ہے کہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں سموگ / فضائی آلودگی سے متعلق ایک، ایک آگاہی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں مریضوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سموگ کی علامات میں آنکھوں ، ناک اور گلے میں خارش ، چھینکیں آنا ، سانس کا اکھڑنا ، کھانسی اور الرجی کی کیفیت شامل ہیں ۔ ایسی علامات کی صورت میں شہریوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ دوسری طرف ایم ایس گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج نے بتایا کہ سموگ کے حوالے سے انہوں نے ہسپتال میں ایک آگاہی کاؤنٹر قائم کردیا ہے جہاں مریضوں کو سموگ کی وجوہات ، علامات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی جارہی ہے ۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کاشف چستی نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں آگاہی کاؤنٹر قائم اور بیڈذ مختص کرکے بینر اور پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سعدیہ خان کو فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا ہے بچوں کی حفاظت اور علاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں ۔چھوٹے بچوں ، عمر رسیدہ افراد اور الرجی کے مریضوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں