Post Views: 59
ملتان میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر ماسک اور سن گلاسز کی فروخت بڑھ گئی اس وقت بھی شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 480 پوائنٹس ریکارڈ کیا جارہا ہے
ملتان میں سموگ آفت قرار،ڈویژنل انتظامیہ کا اتوار کے روز اجلاس طلب کرلیا گیاکمشنر کا ڈویژن میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم جاری ،ملتان کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر شدید سموگ کا سامنا ہے۔ مریم خان کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے۔ مریم خان نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس فوری بند کرے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے۔ پرانی ٹیکنالوجی پر قائم خشت بھٹہ جات کو گرایا جائے۔