ملتان میں بارش و ژالہ باری، نشیبی علاقے ڈوب گئے، فصلوں کونقصان، بجلی غائب

ملتان (قوم نیوز)ملتان شہر میں گزشتہ روز شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور اولوں کی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ ملتان کے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے ڈوب گئے جبکہ اولوں کی وجہ سے فصلوں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔شہریوں کو سڑکوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی مفلوج ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی گھس گیا، جس سے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔بارش کے دوران تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ الیکٹرک پولز اور شمسی پینلز کے ٹوٹنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید گرمی اور نمی کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ طوفان، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ الرٹ کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہونے کا امکان ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں