ملتان: میپکو ٹیم نے بجلی چوری میں ملوث 78 صارفین پکڑ لئے

ملتان (وقائع نگار)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے 78 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 62لاکھ82ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ پہلے سے عائد کردہ جرمانے میں سے 30لاکھ54ہزارروپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔ڈ ائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر راؤ ذوالفقارعلی، ڈپٹی ڈائریکٹرز شیراز غفور /غلام رسول سکھیرا، میٹرانسپکٹر علی کامران جعفری، ٹیسٹ اسسٹنٹ سجاد حسین، لیب اسسٹنٹ سعید انجم، لائن سپریٹنڈنٹس محمد شکیل، محمد عمر، محمد اسد اور محمد اکرام آرائیں پر مشتمل ٹیم نے فروری 2026ء میں ریجن بھر میں 11آپریشن ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں کل3 ہزار 885 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی چیکنگ کی ان میں سے5صارفین یونٹس التواء میں رکھ کر،20بجلی چور میٹر آہستہ /ڈیفیکٹو کوڈ کے ذریعے، 5 صارفین غلط ٹیرف استعمال کرکے، 6بلنگ نہ ہونے اور42بجلی چور مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ سٹی ڈویژن ملتان میں 3افراد کو 287210روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 5صارفین کو1468281 روپے جرمانہ عائد، ممتازآبادڈویژن میں 5بجلی چوروں کو233046روپے جرمانہ عائد، موسیٰ پاک ڈویژن میں 6 افراد کو 1251070روپے جرمانہ عائد، سٹی ڈویژن بہاولپورمیں ایک بجلی چور کو26989روپے جرمانہ عائد،میلسی ڈویژن میں 5 صارفین کو 760236 روپے جرمانہ عائد، خانیوال ڈویژن میں 15 بجلی چوروں کو 648119روپے جرمانہ عائد، میاں چنوں ڈویژن میں 14صارفین کو 520226 روپے جرمانہ عائد، علی پور ڈویژن میں 14بجلی چوروں کو595988روپے جرمانہ عائد اورخان گڑھ ڈویژن میں 5افراد کو 182949 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں